ghouse azam dastagir ghouse azam dastagir dargah ghouse azam images ghouse azam dastagir ki karamat ghouse azam qawali ghous e azam history hazrat ghouse azam dastagir images 11 names of ghouse azam

Breaking

ہفتہ، 11 اپریل، 2020

گیارہویں شریف Gayarween Shareef

گیارہویں شریف 

ماہِ ربیع الآخر میں کی جانے والی آسا ن نیکی گیارہویں شریف ہے ۔ حضور سیدنا غوثِ اعظم رحمۃ اللہ تعالٰی علیہکے ایصالِ ثواب  کی فاتحہ کو ادباً گیارہویں شریف کہا جاتا ہے ۔ حکیم الامّت مفتی احمد یار خان  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں :”اس مہینہ میں ہرمسلمان اپنے گھر میں حضور غوثِ پاک ،سرکارِ بغداد کی فاتحہ کرے ، سال بھر تک بہت برکت رہے گی ۔ اگر ہر چاند  کی گیارہویں شب کو یعنی دسویں اور گیارہویں تاریخ کی درمیانی رات کو مقرر پیسوں کی شیر ینی مسلمان کی دکان سے خرید کر پابندی سے گیارہویں کی فاتحہ دیا کریں تو  رزق میں بہت ہی برکت ہوگی اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کبھی پریشان حال نہ ہوگا، مگر شرط یہ ہے کہ ناغہ نہ کرے اور جتنے پیسے مقرر کردے ،اس میں کمی نہ ہو ،اتنے ہی پیسے مقرر کرے، جتنے کی پابندی کرسکے ۔ خود میں اس کا سختی سے پابند ہوں اور بفضلہٖ تعالیٰ اس کی خوبیاں بے شمار پاتاہوں۔ وَالْحَمْدُلِلّٰہ عَلٰی ذٰلِکَ(اسلامی زندگی ،ص 132،مکتبۃ المدینہ کراچی) فاتحہ کا طریقہ جاننے کے لئے ، شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی کا رسالہ فاتحہ کا طریقہ  ملاحظہ فرمایئے۔ برادرِ اعلیٰ حضرت مولانا حسن رضا خان اپنے نعتیہ دیوان”ذوقِ نعت“میں عرض کرتے ہیں :  
کیا غور جب گیارہویں بارہویں میں
معمّا یہ ہم پر کھلا  غوثِ اعظم
تمہیں وصل بے فصل ہے شاہِ دیں سے
دیا حق نے یہ مرتبہ غوثِ اعظم
                                               
    (ذوق نعت،ص۱۲۵،گجرات،ہند)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں