یاغوث رضی اللہ تعالیٰ عنہ بلاؤ
ياغوث ! بلاؤ مجھے بغداد بلاؤ
بغداد بلاکر مجھے جلوہ بھی دکھاؤ ۔
دنياکی محبت سے مری جان چھڑاؤ
ديوانہ مجھے شاہ مدینہ کابناؤ
چمکادو ستارہ مری تقدیرکامرشد ۔
مد فن کو مدینے ميں جگہ مجھ کو دلاؤ ۔
نيامری منجدھار میں سرکار! پھنسی ہے
۔ امدادکو آؤ!مری امداد کوآؤ!
ياپير ميں عصياں کے سمندر ميں ہوں غَلْطاں ۔
للہ گناہوں کی تباہی سے بچاؤ ۔
۔ اچھوں کے خريدار تو ہر جا پہ ہيں مرشد !
۔ بدکار کہاں جائيں جو تم بھی نہ نبھاؤ
عطار کو ہر ايک نے آنکھوں پے بٹھايا ۱ ؎
ياغوث !اسے دامن رحمت میں چھپاؤ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں