(۵)۔۔۔۔۔۔سرور کائناتصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق:
شیخ خلیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سرور کائنات،فخر موجودات،باعث تخلیق کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور عرض کیا کہ'' حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ کا اعلان فرمایا ہے۔'' تو سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ''صَدَقَ الشَّیْخُ عَبْدُالْقَادِرِفَکَیْفَ لَاوَھُوَ الْقُطَبُ وَاَنَا اَرْعَاہُ یعنی شیخ عبدالقادررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سچ کہا ہے اور یہ کیوں نہ کہتے جب کہ وہ قطب زمانہ اور میری زیر نگرانی ہیں۔''(المرجع السابق،ص۲۷)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں