بادلوں پربھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حکمرانی ہے :
حضرت سیدنا شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ایک دن منبرپر بیٹھے بیان فرما رہے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا : ''میں تو جمع کرتا ہوں اور
(اے بادل)تو متفرق کردیتا ہے۔''تو بادل مجلس سے ہٹ گیا اور مجلس سے باہر برسنے لگا راوی کہتے ہیں کہ'' اللہ عزوجل کی قسم!شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا کلام ابھی پورا نہیں ہوا تھا کہ بارش ہم سے بند ہوگئی اور ہم سے دائیں بائیں برستی تھی اور ہم پر نہیں برستی تھی۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ۔۔۔۔۔۔الخ،ص۱۴۷)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں