قادریوں کومرنے سے پہلے توبہ کی بشارت:
شیخ ابو سعود عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں:''ہمارے شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مریدوں کے لئے قیامت تک اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۱)
مریدی لَاتَخَفْ:
حضورسیدناشیخ عبدالقادررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ قصیدہ غوثیہ میں اپنے مریدوں کودلاسا دیتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:
مُرِیْدِیْ لَاتَخَفْ اَللہُ رَبِّیْ
عَطَانِیْ رِفْعَۃً نِلْتُ الْمَنَالِ
اے میرے مرید! تو مت ڈر، اللہ کریم میرا رب ہے، اس نے مجھے رفعت و بلندی عطا فرمائی ہے اور میں اپنی امیدوں کو پہنچتا ہوں۔
نَظَرْتُ اِلٰی بِلَادِ اللہِ جَمْعًا
کَخَرْدَلَۃٍ عَلٰی حُکْمِ التِّصَالٖ
اللہ عزوجل کے تمام شہر اور ملک میری نگاہ میں رائی کے دانہ کی طرح ہیں اور میرے حکم اتصال میں ہیں۔(قصیدہ غوثیہ،ص۱)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں