ghouse azam dastagir ghouse azam dastagir dargah ghouse azam images ghouse azam dastagir ki karamat ghouse azam qawali ghous e azam history hazrat ghouse azam dastagir images 11 names of ghouse azam

Breaking

منگل، 3 ستمبر، 2019

بیداری میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت:

بیداری میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت:


    ایک دن حضرت غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان فرما رہے تھے اور شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کو نیند آگئی حضرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے اہل مجلس سے فرمایا خاموش رہو اور آپ منبر سے نیچے اتر آئے اور شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے باادب کھڑے ہوگئے اور ان کی طرف دیکھتے رہے۔
    جب شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ خواب سے بیدار ہوئے تو حضرت غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ان سے فرمایا کہ'' آپ نے خواب میں تاجدارمدینہ،راحت قلب وسینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھاہے؟''انہوں نے جواب دیا:''جی ہاں۔''آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:'' میں اسی لئے بادب کھڑا ہوگیا تھا پھرآپ نے پوچھاکہ ''نبی پاک،صاحب لولاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو کیا نصیحت فرمائی؟''توکہاکہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایاکہ ''آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت اقدس میں حاضری کولازم کرلو۔''
    بعد ازیں لوگوں نے شیخ علی بن ہیتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے دریافت کیا کہ''حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس فرمان کا کیا مطلب تھا کہ'' میں اسی لئے باادب کھڑا ہوگیا تھا۔'' تو شیخ علی بن ہیتی علیہ رحمۃاللہ الباری نے فرمایا :'' میں جو کچھ خواب میں دیکھ رہا تھا آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ اس کو بیداری میں دیکھ رہے تھے۔ ''(بہجۃالاسرارذکرفصول من کلامہ مرصعابشی من عجائب،ص۵۸)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں